ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہیمبرگ حملے کے محرکات معلوم ہونا چاہئیں، چانسلر میرکل

ہیمبرگ حملے کے محرکات معلوم ہونا چاہئیں، چانسلر میرکل

Sun, 30 Jul 2017 17:18:03    S.O. News Service

برلن30جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ہیمبرگ میں ہوئے حملے کے محرکات معلوم ہونا چاہئیں۔ انہوں نے آج اس حملے میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ جمعے کی شام ہیمبرگ کی ایک سپر مارکیٹ میں چاقو سے مسلح ایک شخص نے متعدد افراد کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چھ زخمی ہو گئے تھے۔ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس سے تفتیش کا کام جاری ہے۔


Share: